• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نےحج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک باد دی ہے اور کہاہے کہ ﷲ تعالیٰ کی خاص عنایات کے اس متبرک دن پر ﷲ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کی دعائیں کی جائیں ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آج ﷲ تعالیٰ کے انوار وتجلیات کے نزول کا خاص بابرکت دن ہے ، جمعہ کے دن حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے آج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ رب کریم کے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وبا اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں ، ﷲ تعالیٰ سے مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی التجا کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید