اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء(رائے ونڈ) میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی ۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ جاتی عمرہ میں عید کی نماز ادا کی۔ وزیراعظم عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے عید ملے۔