• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو ’ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے‘ اسرائیل اور امریکا میں نیا معاہدہ

تہران (جنگ نیوز )ایران کو ’ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے‘اسرائیل اور امریکہ میں نیا معاہدہ ہونے جارہا ہے ، اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ہفتے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ’قومی طاقت کے تمام ذرائع‘ استعمال کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔رپورٹ کے مطابق اسی ہفتے امریکی صدر کے اسرائیل کے دورے کے موقع دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے کا مرکزی نکتہ ایران کے جوہری پروگرام اور جارحانہ رویے پر ہو گا۔جو بائیڈن اس دورے کے بعد سعودی عرب بھی پہنچیں گے۔اسرائیل کے حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تمام نمائندوں سے ملاقاتوں میں ایران اسرائیل کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے جبکہ وزیراعظم ہائر لیپڈ کی جو بائیڈن سے ملاقات میں بھی اس کو سرفہرست رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ایران غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو دھوکہ دے رہا ہے۔حکومتی عہدیدار کے مطابق ’ایران اپنے معاہدے کی بحالی کے حوالے مذاکرات میں صرف وقت کے حصول کا کھیل کھیل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید