تہران (جنگ نیوز )ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مزید بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب مذاکرات امید افزا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران مزید بات چیت کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے عراق کی وساطت سے دونوں ملکوں کے درمیان اب تک مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں۔