اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ حملہ کیس میں حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، پرویز خٹک ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا کہ ماتحت عدالت کا ان ملزمان کی بریت کا حکم بغیر کسی قانونی جواز کے ہے، ٹرائل کورٹ کا حکم حقائق اور قانون کے خلاف ہے، ٹرائل کورٹ نے طے شدہ اصولوں کو نظر انداز کرکے فیصلہ دیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اپیل میں استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف دستاویزی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، لہذا ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔