• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

چاغی ( این این آئی)ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ آنے والی مال بردارٹرین یک مچ کے علاقے میں پٹری سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے انجن سمیت 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں ‘ٹرین کو ٹریک پر چڑھا دیا ہے‘ حالیہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر نوکنڈی، یک مچ،دالبندین کے مختلف علاقوں میں ٹریک کو سیلابی ریلے بہاکر لے گئے ہیں ‘ مختلف دشوار گزار جگہوں سے ٹریک بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے مکمل بحالی میں تین چار دن اور لگ سکتے ہیں جب تک ٹریک مکمل بحال نہیں ہوگاٹرین یک مچ پر ہی کھڑی رہے گی ‘ٹریک کی بحالی کے بعد مالبردار ٹرین کو دالبندین اسٹیشن روانہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید