کوئٹہ(اے پی پی)کوئٹہ کے دارلامان سے تین لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں‘پولیس نے وارڈن ریحانہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ لڑکیوں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ایس ایچ او بروری تھانہ کوئٹہ شوکت جدون کے مطابق بروری روڈ پر واقع دارلامان سے تین لڑکیاں اچانک لاپتہ ہوگئیں۔ایس ایچ او کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں میں 13 سال کی گل بانو، 18 سالہ زارہ اور 30سال کی شازیہ شامل ہیں۔شوکت جدون کے مطابق دارلامان صوبائی حکومت کے محکمہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی قائم ہے اور لاپتہ لڑکیوں میں سے دو کا تعلق کوئٹہ اورتیسری کازیارت سے ہے۔