• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کی وزیراعظم سےفارغ کئے جانے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے عہدے داروں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فیڈریشن کے عہدے داروں کو فارغ کئے جانے کے فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے، جس کے بعد فیڈریشن کو نئے انتخابات کا موقع دیا جائے، فیڈریشن کی جانب سے کلبوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے جس کے بعد نچلی سطح کے انتخابات کرائے جائیں گے، دسمبر کے پہلے ہفتے میں فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائیں گے۔