• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے دعا زہرہ کے والد کی نئی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شر قی میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کرد ی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرہ کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے،میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر پندرہ سال کے قریب بتائی ہے،تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی کوئی تفتیش نہیں کررہا،مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں،عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے ،مدعی مقدمہ کی تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نے مسترد کردی تھی، عدالت نے درخواست پر پولیس سے 16 جولائی تک تحریری جواب طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید