• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ پارلیمانی معاملات میں مداخلت کرسکتی ہے نہ فیصلہ‘ اسد قیصر

لاہور( این این آئی )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں‘ آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی اپیل دائرکی ہے،چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ اس پٹیشن کو جلد سنیں، آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی اورنہ ہی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے ، عمران خان کے جلسے ریفرنڈم ہیں۔گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس ضمنی انتخابات میںپارٹی بنی ہوئی ہے ،ہماری مخالفین دھاندلی کے تمام حربے استعمال کر رہے ہیں، مخالفین جتنی مرضی دھاندلی کرلیں 20 نشستیں پی ٹی آئی جیتے گی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم پر لگا ہوا لیوی ٹیکس واپس لیا جائے،حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا جس کا ان سے حساب لیا جائے گا۔ اس موقع پرمیاں محمود الرشید نے کہاکہ حکمران تھانوں کے ذریعے خوف و ہراس کی فضا ء بنا رہے ہیں،آئی جی اور سی سی پی لاہور ان اقدامات سے پیچھے ہٹ جائیں وگرنہ انتخابات کے دن کوئی حادثہ ہو سکتا ہے،ہمارے کارکنوں کو تھانوں میںبلا کر بیان حلفی لیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید