• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ، اٹارنی جنرل آفس نے آرٹیکل 6 کے حوالے سے رائے طلب کرلی

لاہور (پرویز بشیر) وفاقی حکومت نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ کے حالیہ تفصیلی فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 6کے متعلقہ افراد کیخلاف لاگو ہونے کے بارے میں قانونی رائے طلب کر لی، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے آرٹیکل 6کے حوالے سے شقوںکا جائزہ لینے اور یہ کس کس پر لاگو ہو سکتا ہے کام شروع کر دیا ہے،اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم کے مفاد کیلئے حلف سے روگردانی کی، فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بیرونی مداخلت پر دلیل سے عدالت مطمئن نہیں ،حکومت اور وزارت قانون نے اس تفصیلی فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 6کی کارروائی کیلئے کام شروع کر دیا ، طے کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی پابند ہے ،آئین شکنی اور آئین سے انحراف کا راستہ بند کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل آفس کی یہ مرتب کردہ رپورٹ آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے حالیہ تفصیلی فیصلے کے علاوہ بھی وزارت قانون کی جانب سے عمران خاں کے بعض بیانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جو کہ بغاوت اور آئین سے ماورا اقدامات پر ابھارنے کے زمرے میں آتے ہیں جس کی سزا تاحیات نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید