• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: شہید کرنل لئیق کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا ،میت آبائی علاقے کراچی منتقل کردی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کی نماز جنازہ جنرل موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بلوچستان حکومت کے نمائندوں، پاک فوج کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید لیفٹیننٹ کرنل کی میت کوئٹہ سے ان کے آبائی علاقے کراچی منتقل کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید