کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے دو غیر ملکی کوچز اپنے ملک چلے گئے۔ ان میں آسٹریلوی ٹرینر ڈینئل بیری اور ڈچ گول کیپر کوچ باب ویلڈف شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوںنے اپنی مصروفیات کے بارے میں پہلے ہی پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا تھا۔ باب ویلڈف صرف دو ہفتے کیلئے آئے تھے۔ دونوں غیرملکی کوچز کامن ویلتھ گیمز کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی شامل نہیں ہیں۔ ویزہ مسائل کی وجہ سے ایک ماہ تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے ہیڈکوچ ایکمین کی نگرانی میں کھلاڑی ان دنوں ٹریننگ کر رہے ہیں۔