کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیر آباد نے دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ سندھ لیگ کا فائنل حیدرآباد کے خلاف ڈرا ہونے کے بعد بہتر رن ریٹ پر جیت لیا۔ پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد میچ دوسرے دن شروع ہوا۔ حیدرآباد نے کپتان فردین کے 62 گیندوں پر 61 رنز کی بدولت 57 اوور میں چھ وکٹ پر 277 رنز بنائے ، بینظیر آباد کے لیگ اسپنر جواد علی نے 60 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم نے 45 اوورز میں سات وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر شہید بینظیر آباد کو فاتح قرار دیا گیا۔