• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 6 کی بات کرنیوالوں کا باپ بھی کچھ نہیں کرسکتا‘ شیخ رشید

لاہور( ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں‘آرٹیکل 6کی بات کرنیوالوں کا باپ بھی کچھ نہیں کرسکتا ‘جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لاہور والوں نے ضمنی الیکشن میں صحیح فیصلہ کیاتو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ رانا ثنا اللہ منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے‘ وہ کیا اس کا باپ بھی آرٹیکل 6نہیں لگا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید