حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں 12جولائی کو ہوٹل پر نوجوان کے قتل اور جھگڑوں کے واقعات کے بعد 2لسانی گروپوں میں کشیدگی ‘دکانیں بند کرانے‘ توڑپھوڑ پر حیدرآباد میں رینجرز اہم مقامات پر تعینات جبکہ جمعہ کو ایس ایس پی حیدرآباد نے بھی پولیس کے جوانوں کے گشت میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او ز کو آن روڈ رہنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعدقاسم آباد کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں اورمشکوک افراد کی تلاشی اور چیکنگ کاعمل جاری ہے۔ جبکہ جمعہ کو ایس ایس پی حیدرآباد امجدشیخ نے سیکورٹی انتظامات میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز‘ ایس ایچ اوز کو الرٹ رہنے‘ گشت میں اضافے کاحکم دیتے ہوئے مساجد‘ امام بارگاہوں ‘ حساس مقدمات کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے اورایس ایچ اوز کوہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے آن روڈ رہیں۔