راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی سر براہی میں راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا ، فلیگ مارچ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ،مٹور،نارا اوربیور میں کیا گیا جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ کمانڈوز،ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں شرکت کی،ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کہاکہ فلیگ مار چ کا مقصدالیکشن کے انعقاد کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنا ہے۔