• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقلی کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔2018میں بھی یہ ٹورنامنٹ امارات میں ہوا تھا۔ایشیا کپ 27اگست سے 11ستمبر تک ہونا ہے البتہ ٹورنامنٹ کا میزبان سری لنکا ہی ہوگا۔اس ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ ہوگی لیکن دبئی اور شارجہ کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچوں کی میزبانی دی جارہی ہے۔اس وقت پاکستانی ٹیم گال میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم52روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس جاچکی ہے لیکن ملک میں تیل اور کھانے پینے کا شدید بحران ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی۔اے سی سی عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں۔سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ امارات منتقل ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید