• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی نے شر اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کی، شازیہ عطا مری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی نے شر اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی گالی گلوچ، جعلی سازی اور غلط بیانی کی علامت بن چکی ہےترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بیساکھیاں نکالنے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تینوں صوبوں کےعوام کا پیسہ چوری کرکے پنجاب میں انتخابی مہم چلائی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید