• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کابلاول کوفون، سیلاب میں جانی ومالی نقصانات پراظہارافسوس

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے متعدد علاقوں میں حالیہ سیلاب کے دوران جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سےٹیلی فونک گفتگوکے دوران انہوں نے سیلاب میں جاں بحق، زخمی اور دیگر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیااورکہا کہ چین کی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں، امید ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام آفات سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر قابو پالیں گے اور متاثرہ علاقوں میں جلد معمول کی زندگی بحال ہوجائیگی۔
اسلام آباد سے مزید