کوئٹہ(پ ر)سولنگی قبیلے کے سر براہ سردار عبدالوحید سولنگی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تباہی مچائی ہے سبی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی ، ایڈیشنل کمشنر وحید شریف عمرانی اسسٹنٹ کمشنر ثناءماہ جبین عمرانی اور لیویز عملے نے بارشوں اور سیلاب متاثرین کی جس طرح مدد کی انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی انتظامات کئے گئے تھے لیکن مون سون کی بارشوں کے دوران زیادہ بارشوں اور سیلاب کے علاوہ نشیبی علاقو ں میں طغیانی آنے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں تھیں مگر انتظامیہ نے مشکل حالات کے باوجود متاثرین کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔