• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، مسٹر X اور مسٹر Y کی مایوسی کی انتہا ہے، اسد عمر، شہزاد اکبر، حماد اظہر

اسلام آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آگے بڑھنے کا واحدراستہ شفاف الیکشن ہیں ‘کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافے اور مزید معاشی انتشارکی جانب لیکر جائےگا‘پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمرکا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی 22جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے‘ عمران خان نے آج پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہےجس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا‘پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ مسٹر X اور مسٹر Y کی مایوسی کی انتہا ہے‘ گل نے بلا شبہ انکی بتی گل کر رکھی ہے ۔ ویسے آج گبر پوچھے گا ضرور کتنے آدمی تھے‘حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہبازکی جعلی حکومت اب عملاًختم ہوچکی ہے جبکہ فواد چوہدری نے کہاکہ حمزہ شہباز نتائج قبول کریں اور فوری طور پر عہدے سے علیحدہ ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ʼسب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کے امیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اورمتعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزار ہوں۔ یہاں سےآگے جانےکاواحد راستہ ایک ساکھ کے حامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافے اور مزید معاشی انتشارکی جانب لیکر جائےگا۔تحریک انصاف کی کامیابی پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم نے بلند آواز میں غلامی نا منظور کا نعرہ بلند کر دیا ہے،اب پاکستان کے فیصلے عوام کریں گے کسی بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔اتواراپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مبارک ہو پاکستان،قوم نے بلند آواز میں غلامی نا منظور کا نعرہ بلند کر دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسدعمرکا کہنا تھا کہ شہباز شریف بنیادی طور پر اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں‘ چوہدری پرویزالٰہی 22جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آج پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے‘ پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں تازہ سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوگی ‘ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا جائےگا۔

اہم خبریں سے مزید