• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کو رقم ادائیگی سے متعلق آڈیو لیک، آواز میری ہے، مذاق کر رہا تھا:سابق وزیر داخلہ

لاہور، اسلام آباد(جنگ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی،آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیںجس کے ردعمل میں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ حلف دیتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے،عمران خان کو بتایا تھا کہ علیم خان آپ کے ساتھ نہیں ۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ، پیسے لیے ہوں گے، اس میں کوئی بعید نہیں ہے۔وائرل آڈیو لیک میں شیخ رشید گل زمان سے کہہ رہے ہیں کہ ʼ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی،گل زمان نےکہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماجلیل شرقپوری نےایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مبینہ آڈیو میں شیخ رشید کی آواز ہے تو یہ باقاعدہ منصوبہ بندی ہے، کسی کے کہنے پر جھوٹ بول رہا،شیخ رشید عمران خان کا دشمن ہے۔ادھرپریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گل زمان کوسب جانتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید