لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب میں بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے مطابق پی ٹی آئی کو پنجاب میں واضح اکثریت حاصل ہونے سے چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
فیصل خان نیازی، میاں جلیل احمد شرقپوری اور کاشف محمود کے ووٹ کم ہونے سے پنجاب اسمبلی میں اس وقت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165سے کم ہوکر 162 ہوگئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سات، پانچ آزاد اور راہ حق کے رکن اسمبلی کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ن اور حمایتی جماعتوں کی تعداد 174رہ گئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف 163اور مسلم لیگ قاف کے دس اراکین اسمبلی کے ساتھ پی ٹی آئی کی تعداد 173ہے جبکہ ایک رکن صوبائی اسمبلی چودھری نثار ابھی تک غیرفعال ہیں۔