• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا شاہ محمود کو نوٹس ٹھپے لگانے کا الزام مسترد

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہےکہ پی پی 217 میں ٹھپے لگائے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔بیان کے مطابق حلقہ 272 مظفر گڑھ پولنگ اسٹیشن 46 پر پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ امیر بخش اور 44 پر فرزانہ موجود ہیں۔ ریٹرنگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے. برائے مہربانی غلط خبریں نہ پھیلائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ آفیسر نے خود ملتان پی پی 217 میں فیکٹری ایریا کا دورہ کیا۔وہاں پر نہ تو کوئی بیلٹ پیپر ہیں اور نہ ہی کوئی لوگ ملوث پائے گئے جو ٹھپے لگا رہے ہوں۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے، حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس کرنے اور پرائیویٹ فیکٹری پر حامیوں کے ہمراہ غیر قانونی چھاپہ مارنے پر نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم اختر کے مطابق ووٹرز، امیدواروں یا با اختیار الیکشن ایجنٹس کے علاوہ کوئی بھی الیکشن کمیشن یا صوبائی الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز یا متعلقہ ریٹرننگ آفیسر بغیر پاس کے پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہو سکتا۔ الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کو پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی 24 گھنٹے میں اپنا موقف بیان کریں۔

اہم خبریں سے مزید