اسلام آباد(محمد صالح ظافر) ملتان میں اگلے ماہ این اے 157 کی خالی ہونے والی نشست پر معرکہ آرائی ہوگی ،یہ نشست قومی اسمبلی کے رکن زین قریشی کے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اس نشست کوآئین کے آرٹیکل 223 کے کلاز چار کے تحت خالی قرار دیا جائے گا۔ اس خالی نشست پر اگست کے مہینے میں دوبارہ الیکشن سے پر کیا جائے گا۔