اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں وکیل صفائی کی مصروفیت کے باعث بریت درخواستوں پر جرح نہ ہوسکی۔ پیر کو سماعت کے دوران آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے منظور کرلیاگیا،وکیل صفائی فاروق نائیک کی دیگر کیسز میں مصروفیت کے باعث بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے سماعت 4اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔