پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے گرد و نواح میں سوئمنگ پولز کی تعدا د میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے جس سے مستقبل میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا قوی خدشہ موجود ہے۔ جی ٹی روڈʼ چارسدہ روڈʼ ورسک روڈ اور رنگ روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے سوئمنگ پولز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے سوئمنگ پولز روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گیلن پینے کی صاف پانی ضائع کررہے ہیں جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے سوئمنگ پولز کے قریبی رہائشی علاقوں میں پانی کے بور خشک ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی معنی خیز ہے پشاور کے رہائشیوں نے عدالت عظمیٰ ٗ عدالت عالیہ اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔