• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا، ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا، شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں جیتنے والا ہی حکومت بنائیگا.

 نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے، نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیا،اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جان بچے گی نہیں،جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان کا جواب دینا پڑے گا، آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیاہے.

یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے،ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے،میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے،جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیااس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید