ڈی جی خاں (جنگ نیوز)ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سیاح نے 2 افراد پرمبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے ٹرائیبل ایریا کے مطابق غیر ملکی خاتون کراچی سے لاہور پھر راجن پوراور فورٹ منرو گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون نے جن لڑکوں پر ہراسانی کا الزام لگایا انہی کے گھر ٹھہری ہوئی تھی اور ملزمان کے ساتھ ویڈیو بھی بناتی رہی۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا تھاکہ غیرملکی خاتون سیاح کی شکایت پر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ غیرملکی خاتون لاہور چلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملزمان بھی روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔