• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی 22 جولائی کو اسمبلی میں حاضر ہوں پرویز الٰہی کو ووٹ دیں‘ پارٹی کی ہدایت

لاہور(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو 22جولائی کو اسمبلی میں حاضررہنے اور وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ۔عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ تمام ممبرز 22جولائی کو ایوان میں حاضرہوں ‘پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیں ‘اسمبلی میں نہ آنے اورووٹ نہ ڈالنے کی صورت میں نااہلی کی کارروائی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید