• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک معاشی تباہی میں داخل‘ کسی بھی دن سری لنکا بن سکتا ہے‘ شیخ رشید

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے‘سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا‘ وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحادی بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی کی سوچ رکھتے ہیں، اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب انہوں نے ہمارے ارکان اسمبلی کو اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن ہم ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 226روپے پر پہنچ گیا ہے، گندم، گھی اور پٹرول کیسے خریدا جائیگا، قرضوں کی ادئیگی کیسے ہوگی۔قومی سلامتی کو انتہائی گھمبیر خطرات لاحق ہوچکے ہیں‘عمران خان ایک مناسب وقت تک انتظار کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید