حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست دفن ہوئی اور کراچی میں بلے نے پتنگ کاٹ کر رکھ دی، اب بلا پورے سندھ میں چلے گا، شہباز شریف کی حکومت جانے والی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام جس کے تحت الیکشن ہورہا ہے فرسودہ ہے، جتنا جذبہ و جوش اس ہال میں موجود ہے وہ چھوٹا پڑگیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو نظام ہے اس میں اختیارات عوام تک منتقل نہیں ہوتے، یہ چاہتے ہیں کہ یہاں ایک خاندان کی حکمرانی ہو اور تمام اختیارات اور وسائل ایک خاندان کے پاس ہوں، اس کے بعد سندھ کا شہری نوکری، تعلیم، تبادلے چاہیئں تو ان کے پاس پرچی کے لیے آئے۔