کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئر لینڈ میں ہونے والے خواتین کے تین قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر13رنز سے شکست دے دی۔بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے14اوورز میں5وکٹ پر92رنز بنائے۔جواب میں میزبان ٹیم چھ وکٹ پر83 رنز بناسکی۔ پلیئر آف دی میچ ندا ڈار نے15گیندوں پر 26 رنز بنائے اور17 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔