کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹولوجی کے مرکزی صدر اور سربراہ شعبہ امراض جگر ، معدہ ،آنت شیخ زید ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے اور ڈھائی بجے پاکستان سوسائٹی آف ہیپٹالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری اسسٹنٹ پروفیسر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر دائود غلزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرینگے جس کا مقصد ملک اور صوبے میں ہیپی ٹائٹس ( یرقان اور کالے یرقان) کے تیزی سے پھیلنے اور اس کے تدارک سے متعلق حکمت عملی اختیار کرنے سمیت دیگر امور سے عوام کو آگاہی دینا ہے ۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک پاکستان سوسائٹی آف ہیپٹالوجی کے زیر اہتمام امراض جگر سے متعلق ہفتے کے روز منعقدہ ایک روز سمینار میں شرکت کرینگے۔