راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور کنفرم مریض سامنے آگیا جس کے بعد اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد15ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں جن میں ایک ڈینگی کا کنفرم مریض جبکہ دو مشتبہ مریض شامل ہیں۔ ڈینگی مریض بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کے لئے بوگس سرگرمیاں رپورٹ کرنے کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔19جولائی کو552کاغذی کارروائیاں پکڑی گئیں ۔انسداد ڈینگی کارروائیوں میں 21جولائی کو29ایف آئی آرز، 13جگہیں سیل،36چالان،101نوٹسز اور 74ہزار5سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔یکم جنوری سے اب تک353ایف آئی آرز، 178سیل، 548چالان،2887نوٹسز اور7لاکھ51ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔