لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہے ،سپریم کورٹ مداخلت کرے اور جلد از جلد انتخابات کیلئے سو موٹو کی طرز پر اقدام کر ے‘ ہم الیکشن کی طرف نہ گئے تو فسادات شروع ہوں گے‘ مطالبہ کرتا ہوں والیم ٹین کو کھولا جائے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے ان لوگوں کا کیا کردار تھا‘ایسا وقت آ سکتا ہے کہ ملک چلانا کسی کے بس کی بات نہ رہے۔