اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری چوہدری شجاعت حسین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) سے ملاقات کی تھی۔