• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم لیڈر جوہری معاہدے کی حمایت نہیں کرینگے، سربراہ ایم آئی 6

واشنگٹن( اے ایف پی)برطانیہ کی جاسوس ایجنسی کےسربراہ نے ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر شکوک کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا کیساتھ میراتھن سفارتکاری کے باوجود اس جوہری معاہدے کےمخالف رہے،وہ معاہدے کی حمایت نہیں کرینگے، معاہدہ میز پر ہے ، یورپی طاقتیں اورامریکی انتظامیہ اس پر بہت واضح ہے ،چینی اورروسی بھی مخالف نہیں لگتے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایم آئی 6 کے سربراہ رچرڈ مور نے ایسپین سیکورٹی فورم سے کہاکہ اگر ہم کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں تو یہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اب بھی دستیاب بہترین راستہ ہوگا۔انہوں نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک لائیو انٹرویو میں کہا کہ’’مجھے نہیں لگتا کہ ایران کے سپریم لیڈر کسی معاہدے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی بات چیت کو ختم نہیں کرنا چاہیں گے تاکہ وہ کچھ دیر ایک معاملے کو کھینچ سکیں،میرے خیال میں یہ معاہدہ بالکل میز پر ہے اور یورپی طاقتیں اور امریکی انتظامیہ اس پر بہت واضح ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ چینی اور روسی اس معاہدے کو روکیں گے لیکن ایسا نہیں لگتاکہ ایرانی یہ معاہدہ چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید