• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ حکومت امریکا کو اڈے دینے کی خاموش تیاری کررہی ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے طارق فاطمی کی امریکا میں موجودگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے امریکیوں کو اڈوں کی فراہمی کی خاموش تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں دیوالیہ پن کے آثار بڑھ رہے تو سمجھ لیجئے کہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے ، حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا ٹولہ قوم کے سامنے امریکیوں کو اڈے دینے کا اور کیا عذر تراشے گا ، اب قوم کو بتایا جائے گا کہ ہمیں مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے ، اسی لئے تو فاطمی امریکا میں ہے ! نہایت شرمناک ! ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے
اہم خبریں سے مزید