تہران (اے پی پی) ایران کے چیف بینکر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے اقتصادی لین دین سے امریکی ڈالر کو بتدریج ختم کر دیں گے۔چینی ذرائع ابلاغ نےایران کے مرکزی بینک کے گورنر علی صالح آبادی کے ٹی وی انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان تجارتی حجم 4 بلین امریکی ڈالر ہے جو کہ ایرانی کرنسی ریال اور روسی روبل کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔