• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے کمانڈرز پشاور میں داخل، اسکول پر حملے اور ڈاکٹر کے اغوا کا خدشہ، سیکورٹی الرٹ

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورسمیت ملک کے بڑے شہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے اغواءسے متعلق خدشات ظاہر کردیئے گئے، پشاوراورملحقہ علاقوں میں سکول پر حملے سمیت ایک ڈاکٹر کے اغواء کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈروںسمیت کارندوں کے پشاور داخلے کی بھی مبینہ اطلاعات ہیں،ان سیکورٹی خدشات کے بعدپشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے پشاور، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی وارداتوں کا خطرہ ہے، اسی طرح پشاور کے رنگ روڈ پتنگ چوک میں واقع ایک سکول پر حملے اورایک ڈاکٹرکو بھی اغواءکئے جانے سمیت یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان مقاصد کیلئے دہشت گردوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس کیلئے وہ مقام ڈھونڈ رہے ہیں جہاں سے وہ یہ کارروائیاں کرسکیں ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کے اغواءاور ٹارگٹ کلنگ کیلئے کالعدم تنظیم نے اپنے متعددکارندوں کو پشاور، کراچی ، لاہور ، روالپنڈی اور اسلام آباد بھیجاہوا ہے ۔ان خدشات کے بعد پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کی جانب سے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتے بعد محرم الحرام بھی شروع ہورہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید