کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق دو روزہ دورے پر31جولائی کوکوئٹہ پہنچیں گے وہ مدرسہ جامعہ صوت القرآن نواں کلی میں پیغام قرآن کانفرنس بسلسلہ جلسہ دستاربندی ‘یکم اگست کوکوئٹہ پریس کلب میں اسلامی نظام کے قیام ،علماء اتحاد،مہنگائی وسودی معیشت اور اسرائیل کے حوالے سے بعنوان ” علماء ومشائخ اتحاد امت کانفرنس“ سے خصوصی خطاب کریں گے جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے صدر مولانا عبدالمالک ،ناظم اعلیٰ جمعیت اتحادالعلماء شیخ مولانا حافظ محمد اسماعیل ،جمعیت طلباء عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا حافظ شمشیر علی شاہد ،نوراحمددین بھی ہوں گے ۔