لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں لکھے گئے خط کے بعد راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق)راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاًاتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔
عہدیداران و کارکنان نے شجاعت حسین کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ لگائے۔