اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ،جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کیلئے ہے ،لاہور میں سارا کام پلاننگ سے ہوا، جیت بھی انکی ہار،2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کیلئے پیغام ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔