لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انسانوں کی خریدوفروخت کرنے والے قوم کی قیادت کے اہل نہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو بند گلی میں دھکیلا، قوم سے معافی مانگیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے بھی بار بار انہی جماعتوں کو ملک پر مسلط کیا جن کے پاس ترقی و اصلاحات کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔نجات کا واحد راستہ اسلامی نظام ہے، اس کے بغیر فوجی آمروں کے تجربات بھی ناکام ہوئے اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں بھی فیل ہو گئیں۔ حکمرانوںکی اخلاقی ساکھ ختم ، جھوٹ پر مبنی سیاست بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے۔