لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی نے26جولائی کو لبرٹی چوک میں جشن فتح اورسابق صدر صدر آصف زرداری کی سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔لبرٹی چوک میں شام 6 بجے بڑی تقریب ہوگی جس میں عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا ۔فیصلہ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری محمد اسلم کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میںکیا گیا ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر لاہور زاہد ذوالفقار خان، انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک، جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سونیا خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عمر شریف بخاری،صدر پی وائی او لاہور یاسر بارا،صدر ڈسٹرکٹ 3 عاطف رفیق چوہدری،صدر ڈسٹرکٹ 4 امجد جٹ، آصف محمود ناگرہ، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ 3 مرزا ندیم بیگ ، منیر ڈگرا ، عامرنصیر بٹ ،نادر خان، رانا یوسف، نصیر احمد، چوہدری اکرم کمبوہ، عارف خان،شیخ عرفان، اسلم گڑا، راؤ شجاعت، اشرف خان، رانا فقیر حسین، شکیل میر چنی، منشا بھٹی، پاسٹر ولسن اصغر، عمر ایاز، فہیم ٹھاکر، اعجاز بھٹی اور سید شاہد شیرازی نے اجلاس میں شرکت کی ۔