• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی 2 شہداء فیملیز اور 13غازیوںمیں چیک تقسیم

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) شہید پیکج کے تحت راولپنڈی پولیس کے 2 شہداء کی فیملیز اور 13غازیوں کو ایک کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت چیک دے دیے گئے ،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ شہداء اور غازی میرے ہیرواور محسن ہیں ان کی قربانیاں لازوال ہیں، غازیوں کے بہترین علاج معالجہ، سہولت اور مالی امداد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پنجاب پولیس کی پالیسی کے مطابق اے ایس آئی اسلم فاروقی شہید اور ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کی فیملیز کو شہید پیکج کی مد میں 90 لاکھ روپے جبکہ دوران سروس زخمی ہونے والے 13 پولیس غازیوں کو 33لاکھ 50ہزار روپے کی رقم بذریعہ چیک دی، فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہداء پولیس اور غازی ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء کی فیملیزکی ویلفیئر کے لیے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے گی، فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے،پولیس غازیوں کے بہترین علاج معالجہ، سہولت اور مالی امداد کو یقینی بنایا جائےگا۔
اسلام آباد سے مزید