کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں شر کت کے لئے پاکستانی دستے کے32 کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد اور کراچی سےلندن پہنچ گئے جہاں سے وہ برمنگھم روانہ ہوئے۔22 رکنی ہاکی ٹیم کے علاوہ باکسنگ ٹیم کے سات ارکان، تیراکی، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن گیمز کے ایک ایک رکن بھی اتوار کو کھیلوں کے لیے روانہ ہوئے۔حکومت 59 ممبران کو سپورٹ کر رہی ہے جبکہ باقی 43 کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن یا متعلقہ فیڈریشنز کی طرف سے اسپانسر کیا گیاہے۔ پاکستان کےکھلاڑی 13 کھیلوںمیں حصہ لیں گے ۔دستے کے چیف ڈی مشن عابد قادری نے کہا ہے کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کو اچھی تیاری کرائی ہے، اچھی پرفارمنس کی امید ہے ۔