اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کے اس موقف پر کہ ریاست کمزور ہونے کی وجہ بیرونی دشمن نہیں بلکہ ہمارے اپنے اداروں کی دوسرے اداروں میں مداخلت اور سیاست کی وجہ ہے۔ ایک اخبار نویس نے ان سے استفسار کیا کہ مولانا صاحب دوسرے اداروں میں مداخلت راولپنڈی سے ہورہی ہے یا پشاور سے جس پر مولانا ایک لمحے کیلئے خاموش ہوئے اور پھر انہوں نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت زبردست ہے اتنا زبردست کہ میں اس کا جواب بھی نہیں دے سکتا لیکن یہ مانتا ہوں کہ آپ نے بہت زبردست سوال کیا ہے۔